سوشل میڈیا پر اداکارہ لائبہ خان سے متعلق یہ افواہ گردش کر رہی ہے کہ وہ پہلے سے شادہ شدہ مرد کے ساتھ شادی کر رہی ہیں

اداکارہ لائبہ خان جنہوں نے چند روز قبل ہی اپنے شوہر سے متعلق تفصیلات مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ جو پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے.
سوشل میڈیا پر لائبہ خان کی شادی سے متعلق افواہوں کا بازار گرم ہے اور کئی غیر مصدقہ دعوے گردش کر رہے ہیں۔
جب سے لائبہ خان نے اپنے شوہر کے ساتھ آفیشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، بعض افراد کی جانب سے ان کے شوہر پر تنقید کی جا رہی ہے اور منفی تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہے اوران کی ایک بیٹی بھی ہے۔
مزید پڑھئیے
لائیو ٹی وی شو میں ٹک ٹاکرز لڑ پڑیں ویڈیو وائرل – urdureport.com
جنوری 2026 میں معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے بارئَ میں بتایا کہ ان کا نکاح نومبر 2024 میں مدینہ منورہ میں ہوا تھا، جس کی تصدیق انہوں نے باضابطہ طور پر 27 جنوری 2026 کو انسٹاگرام پر کی۔
علان کے بعد لائبہ خان نے اپنی شادی کی تقریبات کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، جن میں نکاح فوٹو شوٹ، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور شامل تھے۔
تاہم ان دعوؤں کے پیچھے حقیقت کیا ہے، اس بارے میں کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں اور قیاس آرائیاں بدستور جاری ہیں جب کہ اس تمام صورتحال پر لائبہ خان نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

لائبہ خان نے اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تصدیق یا اشارہ نہیں دیا۔

