اسلام آباد میں عوامی انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کے لیے حکومت نے دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ اسپٹس فعال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے.یہ اقدام حکومتی پالیسی کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔
منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات، مرکزی مارکیٹس، عوامی مقامات اور سرکاری عمارتوں میں ہاٹ اسپٹس نصب کیے جائیں گے تاکہ شہریوں، طلبہ اورملازمین کو ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک آسان رسائی مل سکے۔
وہ اس وقت ملک کے 100 سے زائد شہروں میں 3 ہزار سے زیادہ سرکاری و نجی اداروں کو انٹرنیٹ، کمیونیکیشن اورسائبرسکیورٹی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
وٹس ایپ پر نا معلوم نمبر سے آنے والے میسجز کو کیسے روکا جائے گا – urdureport.com
مصنوعی ذہانت تیزی سے ڈیجیٹل نوکریاں ختم کر دے گی،ایلون مسک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی – urdureport.com
قومی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت میں ہاٹ اسپٹس فعال کر دیئے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل ’’فری وائی فائی سٹی‘‘ بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

