انڈیا نے اپنے آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد گجرات اور راجستھان کی مغربی سرحدوں پر تینوں مسلح افواج کی ایک بڑی جنگی مشق شروع کی ہے۔ یہ مشق گذشتہ ہفتے شروع ہوئی جو 13 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ دوسری جانب پاک بحریہ نے بھی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق
’ترشول‘ نام کی اس مشق میں پاکستان سے ملنے والی مغربی سرحدوں کے صحرائی علاقے اور گجرات کے سر کریک خطے سے لے کر بحیرہ عرب میں مشقیں بھی شامل ہیں۔دفاعی ماہرین اسے ’آپریشن سندور‘ کے بعد کی سب سے بڑی جنگی مشق قرار دے رہے ہیں۔
اس دوران پاکستان کی بحریہ نے بھی شمالی بحیرہ عرب میں اتوار سے بحریہ کی جنگی مشق شروع کر دی ہے اور یہ پانچ نومبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں
سوڈان جنرل حمیدتی کی فورس پر قتل عام کے الزامات،اصل لڑائی سونے کی کانوں پر – urdureport.com
کینیڈا نے 74فیصد بھارتی طلبہ کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں – urdureport.com
جنگی مشقوں اور میزائلوں کے تجربے پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ماہر ڈینئیل سیمون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ انڈیا کے بعد اب ’پاکستان نے سنیچر کے روز بحیرہ عرب کے اسی خطے میں فائرنگ کی مشق کے لیے بحری نیوی گیشنل وارننگ جاری کی ہے‘ یہ وہی خطہ ہے جس میں انڈیا نے اپنی افواج کی مشترکہ مشقوں کے لیے فضائی حدود کو دو ہفتے کے لیے ریزرو رکھا ہے۔

