انڈیا اور یورپی یونین کے درمیان تقریباً دو دہائیوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد ایک تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا چکا ہے جس کو مدر آف آل ڈیلز قرار دیا جا رہا ہے۔
یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈر لیئن نے ایکس پر لکھا کہ ’ہم نے مدر آف آل ڈیلز طے کر لی ہے۔ہم نے دو ارب لوگوں کے لیے فری ٹریڈ زون بنایا ہے جس سے دونوں فریقین کو فائدہ ہو گا۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہماری سٹریٹیجک شراکت مزید مضبوط ہو گی۔‘
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا ہے جس کے تحت 27 یورپی ممالک پر مشتمل یونین اور انڈیا کے درمیان فری ٹریڈ یعنی کھلی تجارت ممکن ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھئیے
بھارت بنگلہ دیش اختلافات بڑھ گئے سفیروں کی فیملیز واپس – urdureport.com
’یہ معاہدہ انڈیا کے 1.4 ارب لوگوں اور یورپی ممالک کے لاکھوں لوگوں کے لیے بے پناہ مواقع لاتا ہے۔یہ معاہدہ عالمی جی ڈی پی کے تقریباً 25 فیصد اور عالمی تجارت کے تقریباً ایک تہائی کی نمائندگی کرتا ہے
وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے ساتھ یہ تجارتی معاہدہ برطانیہ اور یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بھی تکمیل کرے گا۔‘

