بھارتی میڈیا نے جاسوس کی تصویر لگانے کی بجائے پاکستان کے کرکٹ سٹار ’وسیم اکرم‘ کی تصویر چلادی جس پر سابق کپتان بھارتی میڈیا پر برس پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان کو بغیر تصدیق کے ہریانہ میں گرفتار جاسوس سمجھ لیا گیا ۔جاسوس وسیم اکرم ان کا ہم نام تھا تو بھارتی میڈیا نے جاسوس کی تصویر لگانے کی بجائے کرکٹر وسیم اکرم کی تصویرلگا دی ۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم x پر انڈین میڈیا پر خوب برسے
ایک یوٹیوبر جس کا نام بھی وسیم اکرم تھا، پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور اس کے ہائی کمیشن کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہوا تھا اس پرسم کارڈ کی فراہمی کا الزام تھا۔

