• Home  
  • ایکشن کمیٹی کے حکومتی وزرا ءسے مزاکرات کامیاب،کمیٹی بن گئی آزاد کشمیر میں حالات معمول پرآگئے
- پاکستان

ایکشن کمیٹی کے حکومتی وزرا ءسے مزاکرات کامیاب،کمیٹی بن گئی آزاد کشمیر میں حالات معمول پرآگئے

 وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیے۔ جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی اور پاکستان کے وفاقی وزرا اور جموں کشمیر حکومت کے نمائندے اس مزاکراتی ٹیم کا حصہ بنے اور بارہ گھنٹے کے مزاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا اور ایکشن کمیٹی کے بڑے مطالبات کو […]

azad kashmir protest

 وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیے۔ جموں کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی اور پاکستان کے وفاقی وزرا اور جموں کشمیر حکومت کے نمائندے اس مزاکراتی ٹیم کا حصہ بنے اور بارہ گھنٹے کے مزاکرات کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا اور ایکشن کمیٹی کے بڑے مطالبات کو مان لیا گیا جس کے بعد کشمیر میں حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مزاکارات کامیاب ہونے کے بعد ایک مشترکہ ٹیم لیگل ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ ہر پندرہ روز بعد میٹنگ کر ئے گی جس میں مطالبات کے حل کے لیے تجاویز دی جایں گے۔ اس کمیٹی مِں قانونی ماہرین بھی شامل ہوں گے اور 38مطالبات پر تجاویز دینے پر بات کریں گے جبکہ وہ کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کو ختم کر نے بارئے اپنی تجاویز دے گی۔احتجاج کے دوران ہلاکتوں کے بارئے میں کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بارے اپنی تجاویز دے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان کی جانب سے مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا گیا، وفاقی مشیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور کر لیے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کچھ لوگ امید لگائے بیٹھے تھے کہ معاملے کو بگاڑا جائے لیکن ان کے تمام تر منصوبے ناکام ہوئے، کشمیر میں امن قائم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب کسی کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں ہے، کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو وہ کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔اسی حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے معاہدے کو پاکستان، آزاد کشمیر اور جمہوریت کی جیت قرار دیا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں