• Home  
  • دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کرنے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں،ٹرمپ
- ٹاپ سٹوری

دنیا کے تمام ممالک پر امریکی فوجی حملے کرنے کا حکم دینے کا اختیار رکھتا ہوں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کا حکم دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہوں۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بحیثیت کمانڈر اِن چیف اپنے اختیارات کی حد کا فیصلہ کرنے والا میں خود ہی ہوں، جو واحد چیز مجھے روک سکتی ہے وہ میری اپنی اخلاقیات اور میرا اپنا دماغ ہے۔

نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے اور تیل پر قبضہ رکھنے کے عزائم کا اظہار بھی کیا۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو وینزویلا پر مزید جارحیت سے باز رکھنے کی قرارداد بحث کے لیے منظور کرلی ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں