سانگھڑ تھانہ چوٹیاریوں میں ایک گاوں کے وڈیرے کے بیٹےنے 14 سالا لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور زابان بندی کے لیے تشدد کا نشانہ بنا ڈلا جس کے بعد زیادتی کا شکار ہو نے والی حوا کی بیٹی کی زبان تیز دھار آلے سے کاٹ دی ۔
واقعہ کے فوراً بعد ورثا لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لیکر گئے جہاں طبی امداد کے بعد اسپتال حکام نے ورثا کو لڑکی کو اسپتال میں داخل کرنےکا مشورہ دیا لیکن ورثا وڈیرے کے ڈر اور کوف کی وجہ سے بغیر کسی میڈیکل کے اچانک اسپتال سے چلے گئے ۔
دوسری جانب ایس ایچ او اعظم بھنگور نے اس واقعہ بارئے بتایا کہ اس کی اطلاع ملنےپر ورثا سے تفصیلات لی ہیں مگر این سی درج کرکے ورثا کومیڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر جاری کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھئیے
لاہور، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی – urdureport.com
سندھ پولیس کے چھ اہلکار لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزم ثابت – urdureport.com
انہو ں نے مزید کہا کہ اگر ورثا نے مقدمہ درج کروایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا ۔

