• Home  
  • سعد اور انس رضوی ٹریس،گھر پر چھاپہ کروڑوں کا سونا ملکی غیر ملکی کرنسی برامد
- پاکستان

سعد اور انس رضوی ٹریس،گھر پر چھاپہ کروڑوں کا سونا ملکی غیر ملکی کرنسی برامد

تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی اور انس رضوی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹریس کر لیا ہے اور ان کی جلد گرفتاری عمل میں لائے جائے گی۔ جنگ نیوز کے مطابق نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ان کے زخمی […]

تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی اور انس رضوی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ٹریس کر لیا ہے اور ان کی جلد گرفتاری عمل میں لائے جائے گی۔

جنگ نیوز کے مطابق نافذ کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ان کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن اگر وہ زخمی ہیں تو انہیں فوری اپنے آپ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنا چاہیے تاکہ انکا علاج کروایا جاسکے۔

لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی۔

پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ہیں، سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی جبکہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔

پنجاب پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعد رضوی کے گھر سے برآمد غیر ملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، جبکہ 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے میں تحریک لبیک پاکستان نے پُرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے۔ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا۔ پُرتشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور درجنوں اہلکار زخمی ہوئے۔ واقعہ 12/13 اکتوبر کی درمیانی رات پیش آیا۔

اب ان دونوں رہنماؤں کو ٹریس کر لیا گیا ہے کہ وہ کہاں پر ہیں اور ان کی جلد گرفتاری عمل۔میں لائی جائے گی۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں