سعودی حکام نے عمرہ کے خواہش مند افراد کی سہولت کے پیش نظر پالیسی کو مزید آسان بنا دیا۔ ہے
وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے، نسک عمرہ پورٹل کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب سعودی عرب میں کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔
وزارتِ حج وعمرہ نے کہا کہ سعودی وژن 2030کے تحت زائرین کو ہر ممکن سہولت دینا سرفہرست رکھا گیا ہے۔


