پاکستان نے بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے ایک بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے اس کو غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع کا یہ بیان ’اُس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستی خودمختاری کی کُھلی خلاف ورزی ہے۔‘
بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ ’آج شاید سندھ کی سرزمین انڈیا کا حصہ نہیں ہے، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ انڈیا کا حصہ رہے گا۔ اور جہاں تک زمین کی بات ہے تو سرحدیں بدل سکتی ہیں۔ کیا پتا کل کو سندھ پھر سے انڈیا میں واپس آ جائے۔‘
یہ پڑھئیے
بھارت کے وزیر دفاع نے کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی – urdureport.com
دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ تیجس گر کر تباہ ،بھارتی فضائیہ کو سبکی کا سامنا – urdureport.com
پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے بعد بھی بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

