پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
اب کرکٹ کا چوتھا فارمیٹ ایک دن کا ٹیسٹ 20 آگیا، کیا کرکٹ بدل رہی ہے؟ – urdureport.com
ٹی20 ورلڈ کپ 2026بیس ٹیموں کی لائن اپ مکمل – urdureport.com
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔
25 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے 66 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کی ہیں۔


