بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو سے ’شہزادے‘ کا خطاب اور ونڈسر محل میں انھیں دی گئی شاہی رہائش گاہ ’رائل لاج‘ واپس لیے جا رہے ہیں۔ایک متاثرہ خاتون ورجینیا جوفرے کی یادداشتیں بعد از مرگ شائع ہو نے کے بعد ان کے جنسی تعلقات ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو اب صرف اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کے نام سے جانا جائے گا۔ اینڈریو نے رواں ماہ کے اوائل میں اپنا شاہی خطاب ’ڈیوک آف یورک‘ چھوڑ دیا تھا۔
کچھ عرصہ سے شاہی خاندان پر (سابق شہزادے) اینڈریو سے متعلق دباؤ بڑھ رہا تھا کیونکہ اُن کے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات ایک بار پھر اُس وقت زیرِ بحث آئے جب متاثرہ خاتون ورجینیا جوفرے کی یادداشتیں بعد از مرگ شائع ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں
اگرچہ اینڈریو کئی بار ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں جن کا ذکر پیلس کے بیان میں بھی کیا گیا ہ سامنے ائیں جن کے مطابق اینڈریو نے دوستی ختم ہونے کے دعوے کے کئی ماہ بعد ایپسٹین سے رابطہ کیا تھا۔

بکنگھم پیلس کے مطابق شاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو سے منسوب خطاب اور اعزازات ہٹانے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا ہے۔


