• Home  
  • علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کر دیں
- انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کر دیں

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں،اس کے بعد ایک پیغام میں انہو ں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ وہ تصاویر واپس آئیں گی اور نہ وہ علیزے۔ اس اقدام کی بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے […]

معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں،اس کے بعد ایک پیغام میں انہو ں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ وہ تصاویر واپس آئیں گی اور نہ وہ علیزے۔ اس اقدام کی بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ اقدام ذہنی دباؤ کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

اداکارہ نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد میں خوش بھی ہوں اور شرمندہ بھی، میں پہلے نہیں جانتی تھیں کہ اپنی زندگی میں کیا کر رہی ہیں۔ خود کو نہیں سمجھتی تھی۔ جو کچھ میں پوسٹ کرتی تھی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) یعنی صدمے کے بعد پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں اور یہ دس آرڈر ان کو شوبز انڈسٹری کے منفی تجربات کے باعث ہوا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں