• Home  
  • علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دے دیا علیمہ خان سے جھگڑا لےڈوبا
- ٹاپ سٹوری

علی امین گنڈا پور نے استعفیٰ دے دیا علیمہ خان سے جھگڑا لےڈوبا

علی امین گنڈا پور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہوزیر اعلیٰ کا منصب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی امانت تھی ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس […]

علی امین گنڈا پور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھیج دیا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہوزیر اعلیٰ کا منصب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی امانت تھی ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہو ں ۔ اور سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ کے پی کے نامزد کر دیا گیا۔

اس سے قبل دن کو ان کو ہتائے جانے با رءے خبریں گردش کر تی رہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر کیا گیا ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ کے پی کے نامزد کر دیا گیا ہے۔اس بات کی تصدیق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امکان اکرم راجہ نے کی ہے۔علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ بنانے کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں۔ذرائع کا کہناہے کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ لیا جائے گا، جب کہ نئے وزیراعلیٰ کا تعلق ضم شدہ اضلاع سے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کے ممکنہ امیدواروں میں سہیل آفریدی کا نام سرفہرست ہے، جن کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس باڑے عمران خان ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں