فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے لیے ریکارڈ انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا جس میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز یعنی 18 بلین پاکستانی روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

فٹ بال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہو گا، جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اعلامیے کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، پچھلے ایڈیشن میں یہ رقم 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
اعلامیے کے مطابق 5 ویں سے 8 ویں پوزیشن کی ٹیموں کو 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ 9 ویں سے 16 ویں پوزیشن کی ٹیم کو 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئیے
فیفا ورلڈ کپ 2026 میگا ایونٹ کا اعلان ،ٹرمپ کو فیفا امن ایوارڈ مل گیا – urdureport.com
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026,آئی سی سی نے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ – urdureport.com
17 سے 32 ویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو 1 کروڑ 10لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ 33 سے 48 ویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو فی ٹیم 90 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔
اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔
فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو فیفا تیاریوں کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دے گا۔

