• Home  
  • فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز بڑھانے کا فیصلہ
- ٹاپ سٹوری

فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ اب چار سے بڑھا کر 6 کر دیا جائے گا۔ جبکہ فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے […]

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ اب چار سے بڑھا کر 6 کر دیا جائے گا۔

جبکہ فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بندبھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی،ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

وزیرمواصلات نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں