• Home  
  • لازوال عشق ڈیٹنگ شو نہیں ! اداکارہ عائشہ عمر نے تنقید کا جواب دے دیا
- انٹرٹینمنٹ

لازوال عشق ڈیٹنگ شو نہیں ! اداکارہ عائشہ عمر نے تنقید کا جواب دے دیا

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور كہا ہے كہ یہ یہ شو طویل المدتی تعلقات اور شادی کے مقصد پر مبنی ہے۔ شو کا پہلا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے اور بائیکاٹ […]

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے ’لازوال عشق‘ کو ڈیٹنگ شو قرار دینے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور كہا ہے كہ یہ یہ شو طویل المدتی تعلقات اور شادی کے مقصد پر مبنی ہے۔

شو کا پہلا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید سامنے اور بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی تھی پیمرا کی جانب سے وضاحت دی گئی کہ چونکہ یہ شوصرف سوشل میڈیا پرنشرہوگا، ٹی وی پر نہیں، اس لیے ان کے دائرہ کارمیں نہیں آتا اوراس پرکسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔


شوکی نشرکی تاریخ کا باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم یہ جلد ہی یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔

میزبان عائشہ عمر نےاپنے آنے والےریئلٹی شو لازوال عشق سے متعلق واضع كیا كہ نہ تو انہوں نے اور نہ ہی انکی پروڈکشن ٹیم نےکبھی اس شوکو ڈیٹنگ شو قرار دیا،کچھ میڈیا پلیٹ فارمز نے مغربی فارمیٹس جیسے  ’لو آئی لینڈ‘ سے متاثر ظاہرکیا ہے جو بلکل درست نہیں ہے۔


عاشہ عمرکےمطابق ’لازوال عشق‘کامقصد نوجوانوں کوشادی جیسےرشتے کے لیےبہترگفتگو،سمجھداری اور تعلق قائم کرنے کا موقع دینا ہے، یہ شو نہ صرف بامقصد بات چیت پرمبنی ہےبلکہ ثقافتی اقدار کو  بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔


انہوں نےبتایا کہ یہ شو ترکیہ میں ریکارڈ گیا ہے،تاہم اسے اردو زبان میں پاکستانی ناظرین کے لیے تیار کیا گیا ہےشرکاء ایک ہی ولا میں رہیں گے،لیکن ان کی رہائش، فلورز اورذاتی جگہیں الگ الگ ہوں گی،صرف لاؤنج،کچن اور پول سائیڈ مشترکہ استعمال کے لیے ہوں گے۔ 


عائشہ عمر نے کہا کہ یہ ایک سماجی تجربہ ہے،نہ کہ محض تفریح،اس میں شامل نوجوان افراد ایک دوسرے کو جاننے کے بعد شادی کے رشتے کے لیے فیصلہ کریں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں