• Home  
  • متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔
- ٹاپ سٹوری

متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔

یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی اس وقت یہ ایك بڑی پیشرفت سامنے آءی ہے كہ یو اے ای بیرونی شہریوں كے داخلوں پر پا بندیاں سخت كر رہا ہے۔۔ كن ممالك پر یو اے ای […]

یو اے ای ویزا پابندی،ویزا پابندی وزٹ ورك یو اے ای،

یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی اس وقت یہ ایك بڑی پیشرفت سامنے آءی ہے كہ یو اے ای بیرونی شہریوں كے داخلوں پر پا بندیاں سخت كر رہا ہے۔۔

كن ممالك پر یو اے ای نے پابندی عاید كی؟

جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔ جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔

كیوں پابندی عاید كی ؟

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں