پاکستان کی وزارتِ خارجہ عمان میں اپنے سفارتخانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ اردن کی حکومت کی قیمتی مدد سے امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند دنوں میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا تھا گیا ’ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع سے ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائییلیی قابض فورسز کی حراست میں ہیں اور وہ محفوظ و صحت مند ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے شاندار تعاون اور فراخدلانہ حمایت کے لیے بے حد مشکور ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، تاکہ ان پاکستانی شہریوں کی ’سلامتی اور فوری واپسی‘ کو یقینی بنایا جا سکے۔

