مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں غازہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔ اس امن معاہدے پر ثالث ممالک کے سربراہان امریکا، ترکیہ، مصر، قطر نے دستخط کیے جبکہ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “شاندار انسان” اور “عظیم جنرل” قرار دیا۔
بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کیا اوراس دوران انہو ں نے کرتے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران ثالث ممالک قطر اور ترکی کے رہنماؤں کی امن کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا۔’انہو ں نے کہا کہ اس لمحے تک پہنچنے میں ہمیں 3000 سال لگے۔ کیا آپ یقین کر سکتے ہیں؟ اور یہ دیر پا ہوگا۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوگا، تاریخی دن ہے ،امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ممالک کے تعاون سے امن معاہدہ ممکن ہوا، اس امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم مل کر غا زہ میں تعمیر نو کریں گے، آج پوری دنیا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ ایک جامع معاہدہ ہے، یہ معاہدہ سب سے مشکل کام تھا۔
یہ بھی پڑھیں
مشرق وسطی امن مذاکرات پہلے مرحلے میں دستخط کر دئیے – urdureport.com
انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں، امریکا میں موجود میری ٹیم نے بھی امن عمل میں اہم خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کا اعادہ کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاکستان قطر تعاون کو مزید بڑھانے کےعزم کا اظہار کیا گیا۔

