نادرا نے 3سے 10 سال کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لازمی قرار دیدی ہے جس کا مقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے
نادرا کی جانب سے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت 3سے 10سال کے بچوں کے ب فارم پر تصویر لازمی قرار دیدی گئی ہے۔10
سے 18سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے،ب فارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھئیے
راست کیو آرکوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کریں، نادرا – urdureport.com
نہ قطار نہ انتظار گھر بیھٹے نادرا اپائنٹمنٹ بک کرایں اور وزٹ کر یں – urdureport.com
نادرا کے مطابق پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچےکا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہوگا،اس کامقصد فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکنا ہے۔

