دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان رواں ہفتے استنبول میں شیڈول مذاکرات میں پاکستان کو دعوت کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں، امریکا، ایران مذاکرات بیک ڈور چینل کوششوں سے ممکن ہوئے۔ مذاکرات کے لیے پاکستان اور ترکیہ بیک ڈور کوششیں کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئیے
ایران امریکہ معاہدہ میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی – urdureport.com
ایران، امریکی حملے کی قیاس آرائیاں ، خامنہ ای بھی منظر عام پر آگئے – urdureport.com
امریکی اور ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکیہ میں دوبارہ شروع ہوں گے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا ایران جوہری مذکرات پانچ ادوار کے بعد مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے۔

