آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے سے انکار کر دیا جس پر بنگلہ دیش کا بڑا رد عمل سامنے آگیا۔
بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث آئندہ ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر نظرثانی کو خارج از امکان قرار دے دیا ہے۔ مشیر امورِ نوجوانان و کھیل آصف نذرل نے کہا ہے کہ اس معاملے میں مؤقف تبدیل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے بھارت نہیں جائیں گے۔
بنگلادیشی اسپورٹس مشیر نے ایک بار پھر بھارت اور آئی سی سی کے سامنے جھکنے سے صاف انکار کردیا۔ کہا سیکیورٹی خدشات ہیں۔ بھارتی سرزمین پر نہیں کھیلیں گے۔ سری لنکا کو متبادل وینیو بنانے کا مطالبہ برقرار ہے۔
یہ بھی پرھئیے
بھارت بنگلہ دیش اختلافات بڑھ گئے سفیروں کی فیملیز واپس – urdureport.com
بنگلہ دیش نے بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا آئی سی سی سے مزاکرات ناکام – urdureport.com
بنگلہ دیش کے ہم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔ اگر آئی سی سی دباؤ ڈالتا ہے یا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے جھکتا ہے اور کوئی غیر معقول شرائط عائد کرتا ہے یا ہم پر دباؤ ڈالتا ہے تو ہم ان شرائط کو قبول نہیں کریں گے۔
غیر یقینی حالات کے باعث بنگلادیشی پلیئرز بھی پریشان ہیں۔ کپتان لٹن داس نے کہا کہ معلوم نہیں ورلڈ کپ کھیلنے جارہے ہیں یا نہیں۔


