• Home  
  • پاکستان کھپے ،میمن،کرپشن ہو تو مرسوں مرسوں،عظمیٰ بخاری،فرینڈلی فائر ہے ،پی ٹی آئی
- پاکستان

پاکستان کھپے ،میمن،کرپشن ہو تو مرسوں مرسوں،عظمیٰ بخاری،فرینڈلی فائر ہے ،پی ٹی آئی

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اس کو پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائر قرار دیتے ہیں۔ سندھ کے سینیر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہہ تو ’’پاکستان […]

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اس کو پیپلز پارٹی کی فرینڈلی فائر قرار دیتے ہیں۔

سندھ کے سینیر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہہ تو ’’پاکستان کھپے‘‘ کا نعرہ لگانے والے ہیں، مشکل وقت پر سیاست کرنے والوں پر ہم لعنت بھیجتے ہیں، پنجاب حکومت ہماری آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے، ایسا ماحول بنایاجا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کوسپورٹ نہ کرے، پیپلزپارٹی کو کوئی بولے ہم آپکی انگلی توڑ دیں گے تو کیا ہم ڈر جائینگے، ہم نہیں ڈرینگے پنجاب حکومت کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں براہِ راست بحث کا چیلنج دیدیا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ بحث کا چیلنج قبول ہے، وقت اور جگہ آپکی مرضی کی ہوگی، مگر شرط یہ ہے کہ خود تشریف لائیے، کسی پراکسی کے پیچھے مت چھپیں، پنجاب کے سیلاب متاثرین پر گندی سیاست کا شرجیل میمن اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اب وزیراعظم کیخلاف پھپھے کٹنیوں والا بیانیہ لایا جا رہا ہے، کراچی میں کچرا اٹھانے، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ یا سولر منصوبے میں کرپشن پر بات ہو تو فورا لسانیت اور مرسو مرسو کارڈ نکال لیا جاتا ہے،جن کے اپنے گھر میں باپ بیٹے کی نہیں بنتی وہ ہمیں طعنے دیکر اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فرینڈلی فائر کا خیر مقدم کرتے ہیں، پیپلز پارٹی عدم اعتماد لے آئے ساتھ دیں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں