اپ ڈیٹ
پاک فوج کا افغان طالبان کی شرانگیزی کا منہ توڑجواب، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک، 23 جوان مادر وطن پر قربان ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلااشتعال حملے کے جواب میں فوجی ردعمل کی تفصیلات بتادیں
راولپنڈی : پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی جانب سے بِلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کے نتیجے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی چوکس، مستعد پوسٹوں پر تعینات مسلح اہلکاروں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان کی فورسز چوکس ہیں اور افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہا ہے، افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن بھارت سے ملتے ہیں
یہ بھی پڑھیں
بھارت کے وزیر دفاع نے کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی – urdureport.com
اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پر بِلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جن علاقوں میں فائرنگ کی گئی ان میں انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، بارام چاہ(بلوچستان) شامل ہیں۔
بِلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھرپور اور شدید جواب دیا، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کرانا بھی تھا۔

