پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ قومی اسکواڈ کا سارا فوکس آئندہ ہونے والی پرو ہاکی لیگ پر ہے، ٹیم کی تیاری بہتر ہے اور خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور محنت کی گئی ہے۔
ارجنٹائن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ کا کہنا تھا کہ ایسے بڑے ایونٹس کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں اور ہر کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم کا مقصد پرو لیگ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنا ہے، اسی ہدف کو سامنے رکھ کر تیاری کی جارہی ہے۔
یہ بھی پرھئیے
پاکستان نے سری لنکا کو ہراکر 3ملکی ٹی 20سیریز جیت لی – urdureport.com
تو یہ الوداع ہے، ملتان سلطان سے علی ترین الگ ہو گئے،جذباتی بیان جاری – urdureport.com
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم عماد بٹ کی قیادت میں آج رات پرو لیگ میں شرکت کیلئے ارجنٹائن روانہ ہوگئی، جہاں قومی ٹیم یورپ اور جنوبی امریکا کی مضبوط ٹیموں کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

