قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خریدار عارف حبیب کنسورشیم میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی شامل ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق فوجی فرٹیلائزر عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔اعلامیے کے مطابق زمینی آپریشنز اپ گریڈیشن پر پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔
اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ پارٹنرشپ ایئرلائن کی مالی مدد اور کارپوریٹ مہارت کا حصہ ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی سے قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں۔
ریئل اسٹیٹ، سیمنٹ مینوفیکچرر، بروکریج ہاؤس اور سکول،مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی کمپنیوں نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی مگر منگل کو حتمی طور پر سب سے بڑی بولی عارف حبیب کنسورشیئم کی طرف سے 135 ارب روپے کی لگائی گئی۔
یہ بھی پڑھئیے
پی آئی اے کو نئے مالکان کے ماتحت چلانے کا تاریخ کا اعلان کر دیا گیا – urdureport.com
عارف حبیب کنسورشیم میں کون کون کمپنیاں شامل جس نے پی آئی اے کو خریدا – urdureport.com
ایک بیان میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کا کہنا ہے کہ بولی کی 7.5 فیصد رقم یعنی 10.125 ارب روپے حکومت پاکستان کو ملے گی جبکہ بقیہ 92.5 فیصد رقم یعنی 124.875 ارب روپے کی پی آئی اے سی ایل میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

