ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو تبدیل کر دیا گیا ہے ،راو عبدالکریم کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور تین سال کے عرصے تک آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات رہے۔ڈاکٹر عثمان انور کو وفاق طلب کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور کو وفاق میں اہم ذمہ دار داریاں سونپی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے
بسنت پر موجیں لگ گئیں، 5 روزہ لمبی چھٹیوں کا اعلان – urdureport.com
راو عبدلکریم بطور ایڈیشنل آئی جی پنجاب تعینات تھے جن کو آئی جی پنجاب کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔وہ آئی جی پٹرولیم پولیس اور آر پی او گوجرانوالہ بھی تعینات رہے۔

