نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے کہا کہ انھیں مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، اور ان کی نیویارک سٹی میں فیڈرل حراست میں مجوزہ قید کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وینیزویلا کے صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک پہنچا دیا گیا ہے جس کے بعد صدر مادورو کو بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (ایم ڈی سی) لے جایا جائے گا۔

زہران ممدانی نے اس کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’یکطرفہ طور پر کسی خودمختار ملک پر حملہ کرنا جنگی اقدام ہے اور یہ وفاقی و بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘
انھوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریجیم چینج کی یہ کھلی کوشش صرف بیرونِ ملک کے لوگوں کو متاثر نہیں کرتی بلکہ براہِ راست نیویارک کے شہریوں کو بھی متاثر کرتی ہے جن میں وہ ہزاروں وینیزویلین شامل ہیں جو اس شہر کو اپنا گھر کہتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھئِں
قرآن پاک پر حلف اٹھانا زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے،زہران ممدانی – urdureport.com
زہران ممدانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مزید لکھا کہ ’میری ترجیح ان کی حفاظت اور نیویارک کے ہر شہری کی حفاظت ہے۔ میری انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے گی اور ضرورت کے مطابق رہنمائی جاری کرے گی۔‘
امریکہ میں نوجوان سیاستدان زہران ممدانی نہ صرف نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے تھے بلکہ وہ امریکی ووٹروں میں بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرتے اور سیکولر شناخت بناتے بھی نظر آئے۔

