• Home  
  • کسی نے قطر پر حملہ کیا تو امریکہ جواب دے گا۔ٹرمپ
- دنیا

کسی نے قطر پر حملہ کیا تو امریکہ جواب دے گا۔ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب اگر کسی ملک نے قطر پر حملہ کیا تو اس کا جواب امریکا دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو سلامتی کی ضمانت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔امریکہ کی جانب سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ پہلے صدر ٹرمپ نے قطر […]

trump qatar

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب اگر کسی ملک نے قطر پر حملہ کیا تو اس کا جواب امریکا دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو سلامتی کی ضمانت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔امریکہ کی جانب سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے کہ پہلے صدر ٹرمپ نے قطر کے وزیر اعظم سے نییتین یاہیو کو معافی منگوائی اور اس کے بعد قطر کی سلامتی کا ذمہ بھی لے لیا ہے۔

ایگزیکٹو آرڈر میں واضع طور پر کہا گیا ہے کہ قطر پر کسی بھی حملے کو امریکا کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا، قطر پر دوبارہ کسی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا اختیار ہوگا اور امریکا کو دونوں ممالک کے مفادات کے دفاع کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں جن میں سفارتی، اقتصادی اور فوجی کارروائی اقدامات شامل ہوں گے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں