امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کولمبیا کو دی جانے والی امداد روکنے کے اعلان اور اس کے صدرگستاؤپیٹرو کومنشیات فروش قرار دینے کے معاملے پر کولمبیا نے اظہار ناراضگی کیا ہے ۔
کولمبین صدر گستاؤپیٹرو نے صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کو لابیوں اورمشیروں کےذریعے گمراہ ہونے اور کولمبیا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کاالزام لگادیا ہے۔
واضح رہے کہ صدرٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی گئی پوسٹ میں کولمبین صدر گستاؤپیٹرو پرمنشیات فروش ہونے کاالزام لگایا تھا اور کہا کہ وہ امریکہ سے بڑے پیمانے پر ادائیگیوں اور سبسڈی کے باوجود منشیات کی پیداوارجاری رہنے دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
برطانوی شہزادے سے تعلقات پر ورجینیا رابرٹس کی کتاب میں نئے انکشافات تہلکہ مچ گیا – urdureport.com

