خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں تقریبات کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے، گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر پاپندی ہوگی۔
پشاور سے ڈائریکٹوریٹ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کی پرنسپلز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کالجز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔
مراسلے کے یہ قرار دیا گیا کہ کے پی کے میں ویلکم، فیئر ویل پارٹیز، اسپورٹس گالا، ثقافتی پروگرامز کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تقریب سے قبل ڈائریکٹر یا ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت اور مہمانوں کی فہرست جمع کرانا لازمی ہوگا۔
کالج اوقات اور تقریبات کے دوران طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، تقریبات میں شرکت کے لیے کالج یونیفارم کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئِے
درہ خیبر كی تاریخی اہمیت : جہاں سكندر اعظم كو بھی اپنا راستہ بدلنا پڑا – urdureport.com
بالائی علاقوں میں برفباری، بارش کے بعد شدید سردی – urdureport.com
مراسلے کے مطابق طالبات کی حفاظت اور باوقار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات ہوں گے۔ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔
تمام تقریبات سماجی، ثقافتی اقدار کے مطابق منعقد کی جائیں اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

