وفاقی آئینی عدالت کے تین ججوں کی حلف برداری کی تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو کوئی بھی جج شریک نہیں ہوا۔
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔گرچہ تقریب حلف برداری اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت نے آئینی عدالت کے ججز کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کی۔
واضع رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جن ججوں نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کی انہوں نے احتجاجاً شرکت سے انکار کیا۔انہوں نے پہلے سپریم کورٹ کو سپریم جوڈیشل کونسل کو خطوط لکھے تاہم سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پھر جسٹس یحییٰ آفریدی نے کو ئِ ایکشن نہ لیا۔
27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تشکیل پانے والی وفاقی آئینی عدالت کے تینوں ججز کی تقریبِ حلف برداری جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی ، وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنی عدالت کے تین ججز جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔
یہ بھی پڑھیں
صدر نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے – urdureport.com
قومی اسمبلی سے بھی 27ویں آئینی ترمیم منظور،یحییٰ آفریدی بدستور چیف جسٹس آف پاکستان – urdureport.com
اس سے پہلے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے چھ ججز تعینات کیے تھے۔
حلف برداری کی تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر بھی اسٹیج پر ہی موجود تھے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی تقریب میں شریک تھے۔

