• Home  
  • آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے انسانی آواز کا ڈہپ فیک تیار ہونا شروع فراڈ کے خطرات میں اضافہ
- جدید دنیا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے انسانی آواز کا ڈہپ فیک تیار ہونا شروع فراڈ کے خطرات میں اضافہ

اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اب مزید ترقی کر لی اور اب انسانوں جیسی آواز میں بولنے لگی ہے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فون فراڈ نے عالمی سطح پر ہلچل مچادی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں نے فون فراڈ میں نیا طوفان برپا کردیا ہے اب کسی بحی شخص کی طرح […]

اے آئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اب مزید ترقی کر لی اور اب انسانوں جیسی آواز میں بولنے لگی ہے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فون فراڈ نے عالمی سطح پر ہلچل مچادی ہے۔

مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں نے فون فراڈ میں نیا طوفان برپا کردیا ہے اب کسی بحی شخص کی طرح آواز نکال کر دوسروں کو بجوائی جا سکیں گی جس سے ماہرین پرشان ہیں کہ فراڈ کے واقعات زیادہ ہو جایں گے۔

اٹلی میں وزیردفاع کی نقل میں ارب پتی کاروباری شخصیات کو فون کرکے رقم مانگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، فراڈ کرنے والوں نے مصنوعی ذہانت سے وزیر کی آواز کا ’’ڈیپ فیک‘‘ تیار کیا گیا۔

جعلی آواز میں صحافیوں کی رہائی کے نام پرلاکھوں یورو کی درخواست کی گئی، اٹلی کے معروف بزنس مین ماسیموموراتی نے رقم منتقل کی تاہم پولیس نے اکاؤنٹ منجمد کردیا۔کاروباری طبقہ اس سے کافی پریشان دکحائی دیتا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں