اب کسی بھی شخص کے لیے متحدہ عرب امارات میں آن لائن اور انتہائی سستی ڈیجیٹل شادی ممکن ہے وہ بھی218 امریکی ڈالر میں بس اپ ‘تم’ ایپ کے ذریعے فارم بھرئیے اور دنیا میں جہا ں کہیں بھی ہو ں ڈیجیٹل نکاح کیجیے۔ بشرطیکہ وہ ملک میں کسی وکیل یا قانونی نمائندے کو اختیار دیں تاکہ سرکاری کاروائی مکمل کی جا سکے۔
یہ نئی ڈیجیٹل سروس جو ابوظبی میں سرکاری ایپلیکیشن ’تم‘ کے ذریعے دستیاب ہے جو کہ صرف متحدہ عرب امارات کے شہریوں تک محدود نہیں بلکہ اس سے دنیا بھر کے افراد فا ئدہ اٹحا سکتے ہیں اس میں کسی بھی قومیت کے افراد شامل ہیں،

آن لائن شادی کے خواہشمند ’تم‘ ایپ کے ذریعے فارم بھر سکتے ہیں، مطلوبہ دستاویزات اپلوڈ کر سکتے ہیں، میرج رجسٹرار یا سرکاری افسر مقرر کر سکتے ہیں جو تقریب کی نگرانی کرے گی اور کسی ذاتی حاضری کی ضرورت نہیں اپ زاتی حاضری کے بغیر صرف 24 گھنٹوں میں مکمل ورچوئل شادی کی تقریب منعقد کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
مسجد الحرام کے اطراف ‘کنگ سلمان گیٹ ‘میگا منصوبے کا اعلان،یہ منصوبہ کیا ہے ؟ – urdureport.com
ٹورنٹو کی ‘ڈانڈس’ سٹریٹ جس نام سے ہی لاکھوں غلام زندگی کی بازی ہار گئے – urdureport.com
’تم‘ پلیٹ فارم کے جنرل مینیجر محمد العسکر نے ایجنس فرانس پریس (اے ایف پی) کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ 2025 میں ایپ میں 200 سے زائد نئی خصوصیات متعارف کروائی گئیں۔
