پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے شعیب ملک سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔جواب میں سونیا حسین نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ وہ مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسین نے یہ جواب ایک سوال پر دیا جب انہو ں نے اپنی تصویر شیئر کی جس پر مداح نے سوال کیا کہ ’شعیب ملک کی ہاں کا انتظار ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں
دراز قد ہونے کی وجہ سے شروع میں کام نہیں ملا،اداکارہ ماہم عامر – urdureport.com
اداکارہ نے کہا کہ ہر کسی کو ساتھ دیکھ کر اسٹوری نہیں بنانا چاہیے۔ شعیب ملک میرے بھائیوں کی طرح ہیں۔
سونیا حسین نے مزید کہا کہ کچھ تعلقات بہت خالص اور فیملی کی طرح ہوتے ہیں

