اپ ڈیٹ سٹوری
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں خاتون کے بال کاٹنے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ملزمان گرفتار راولپنڈی پولیس کے حوالے۔
واقع ڈیڑھ ماہ قبل راولپنڈی کی حدود میں رونما ہوا۔اسلام آباد پولیس نے لڑکی کو ٹریس کر لیا۔ متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا دیا۔ سوشل میڈیا پر لڑکی کے بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ علاقہ تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد کا بتایا جا رہا تھا۔
اسلام آباد پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش معاملہ راولپنڈی کی حدود کا نکلا۔
متاثرہ خاتون اور حراست میں لئے گئے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بروقت کارروائی پر تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
جبکہ اس سے قبل
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کے دلخراش واقعہ پر ایس ایس پی آپریشن نے سخت نوٹس لیا ہے اور بتایا جارہا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے۔
پو لیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گا جب کی اس واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی۔ ایس ایس پی اپریشن نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔
وقوعہ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پر مساج سنٹر کے مالکان اور اب اثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا اور اس کے با ل اک ٹ دئیے۔بتایا جا رہا ہے یہ لڑکی اس مساج سنٹر پر کام کر تی تھی۔
یہ بھی پڑھئِے
جوا اپلیکیشنز پروموشن کیس، ڈکی بھائی کی ضمانت منظور – urdureport.com
ذرائع سے یہ تفصیلات بھی سامنے آرہی ہیں کہ مختلف طریقوں سے لڑکی کو دبا و میں لایا جا رہا تھا اور اس کو بلیک میل کیا جا رہا تھا۔اب اثر لوگ تعلقات قائم کر نا چاہتے تھے جس سے اس نے انکار کیا جس پر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کا بیان قلمبند کر رہے ہیں جس کے بعد تفصیلات دی جایں گی۔

