ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقے ترلائی میں جمعے کی نماز کے دوران ایک امام بارگاہ سے متصل مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں بم دھماکے میں کم سے کم 31افراد کی شہادت ہو چکی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے ایکس پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’دھماکے میں اموات کی مجموعی تعداد 31 جبکہ 169زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نا فذ کر دی گئِ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑانے سے قبل فائرنگ بھی کی۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کے لیے مختلف ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے،۔
جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دھماکے کی جگہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
پمز ہسپتال میں ایمبولینسز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں زخمیوں کو لایا جا رہا ہے جبکہ زخمی یا جان سے جانے والوں کے رشتہ داروں کی بھی ایک بڑی تعداد ہسپتال میں موجود ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور دیگر رہنماوں نے ترلائی میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
یہ بھی پڑھئِے

