الیکشن کمیشن نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشنز نئے قانون کے تحت ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دی۔
سیکرٹری نے کہا کہ نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا، ایکٹ 2022ء کے تحت جاری حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لینا چاہیے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں
لاھور آلودگی میں دنیا میں دوسرے نمبر پر آگیا – urdureport.com
وفاقی حکومت نے گندم پالیسی منظور کر لی قیمت 3500 روپے من مقرر – urdureport.com
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا کام روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کیلئے دی گئی مہلت میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی


