بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ایک متنازع بیان کے وائرل ہو نے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ خوشی مکھرجی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے سوشل میڈیا پر وائرل متنازع بیان کے بعد سخت قانونی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور خوشی مکھرجی کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں 100 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے جواب میں خوشی مکھرجی نے بھِ بڑا دعویٰ کیا ہے کہ سوریا کمار یادیو انہیں اکثر پیغامات بھیجا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھئیے
سیف علی خان کا پٹوڈی خاندان کھربوں روپے کا کیس جیت گئے – urdureport.com
سوریا کمار یادیو کی قانونی ٹیم نے اس الزام کو سراسر جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

