معروف انٹرٹینر گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرونِ ملک اپنے ساتھ انڈے پھینکے جانے کے ناخوشگوار واقعے پر بات کی ہے۔
اِنہیں گزشتہ ماہ ایک ریستوران کی افتتاحی تقریب میں نامعلوم افراد کی جانب سے انڈوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریستوران سے باہر نکل رہے تھے تو سیکیورٹی گارڈز نے اِن سے تصاویر لینے کی خواہش ظاہر کی۔اسی دوران چند افراد نے اچانک اِن پر انڈے پھینک دیے، یہ واقعہ گلوکار کے لیے توہین آمیز تھا ۔
حالیہ دنوں میں ایک شو میں شرکت کے دوران چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ریستوران انتظامیہ نے واقعے کے بعد کوئی تعاون نہیں کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے بھی انکار کر دیا، بعد ازاں معلوم ہوا کہ ریستوران کے مالک کا تعلق بھارت سے ہے جس کے بعد میں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر مجھے نشانہ بنایا گیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ میں اس واقعے پر قانونی کارروائی کر رہا ہوں تاکہ ملزمان کو سزا مل سکےچاہت فتح علی خان اپنے وائرل گانے ’بدو بدی‘ اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
راکھی ساونت اداکارہ اُروشی روٹیلا کے ذکر پر غصے میں کیوں آگئی۔ – urdureport.com


