ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے انسانی حقوق کی وکیل رہنما ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر علی ہادی چٹھہ کو 17، 17 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی۔جوڑے کو سزا متنازع ٹوئٹس کیس میں دی گئی ہے

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، ۔عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان کو سزا کے ساتھ مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5، 5 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ، سیکشن 10 کے تحت 10، 10 سال قید اور 3 کروڑ جرمانہ جبکہ سیکشن 26 اے کے تحت 2، 2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ اسلام آباد سے گرفتار – urdureport.com
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا – urdureport.com
ہمیں جوائن کریں
(3) Urdu Report (@UrduReportpk) / X
عدالت نے پیکا ایکٹ کے سیکشن 11 میں دونوں ملزمان کو بری کریا جبکہ دیگر سیکشنز میں مجموعی طور پر 17، 17 سال قید کی سزا اور 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

