معروف صحافی انصار عباسی نے کر کٹ میں جوئے کے پھیلاو کے حوالے سے پاکستان کر کٹ بو رڈ کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے اور وہ اپنے مو قف کے ساتھ ڈٹ گئے ہیں۔
سینیر صحافی انصار عباسی کی جانب سے ایم اینڈ ٹی لا ایسوسی ایٹ کے ڈاکٹر محمود احمد ایڈوکیٹ نے پی سی بی کو ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا ہے اور جواب میں انہو ں نے جہاں پر کچھ قانونی سوالات اٹھائے ہیں وہیں ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے مؤکل نے پی سی بی کی ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، بلکہ دراصل پی سی بی نے اپنی مجرمانہ غفلت کے ذریعے خود کرکٹ کے کھیل، کھلاڑیوں اور اپنے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
سینیر صحافی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اپ کے موکل پی سی بی نے ہمارے موقف کی تردید نہیں کی کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی ایک انتہائی اہم شخصیت سے راولپنڈی میں ملاقات کی اور انہوں نے اس شخصیت سے جوئے کی بیٹنگ سروگیٹ کمپنیو ں کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی۔
ان دونوں کرکٹرز نے سروگیٹ بیٹنگ کمپنیوں کی پروموشن سے مسلسل اجتناب کیا ایک نے تو حتیٰ کہ پی ایس ایل میں بیٹنگ کمپنی کے لوگو پر ٹیپ لگائی۔ان شکایات پر سرو گیٹ کمپنیوں کے خلاف ایک آذادنہ انکوائری اور ایکشن لیا گیا۔
بیٹنگ کو پروموٹ کر نے کے لیے بڑے بڑے بل بو رڈ لگائے گئے۔پی سی بی نے اپنے ادارے اور پی ایس ایل کی جانب سے ان جوئے کی بیٹنگ کمپنیوں کی واضع پروموشن کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا۔
لہذا ان تمام تر حقائق کو تسلیم کر نے کی بنا پر یہ بہت واضع ہے کہ اپ اک نوٹس غیر ضروری ہے جو کہ حقائق کے منافی اور حقیقی تصویر چھپانے کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھئِے
محمد رضوان کے کئیریر پر کیوں فل سٹاپ لگایا جا رہا ہے روشن خیال حلقے کیا چا ہتے ہیں۔ – urdureport.com
راشد لطیف کھل کر بول پڑے نجم سیٹھی کا شکریہ ،رضوان سے اظہار یکجہتی – urdureport.com
راشد لطیف نے پی سی بی سے معذرت کیوں کی؟نجم سیٹھی اور محسن نقوی آمنے سامنے – urdureport.com
سینیر صحافی کی جانب سے ان کے وکیل نے لیگل نو ٹس کے جواب میں مزید کہا کہ میرے کالم “کرکٹ کے جواری” کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی ہتکِ عزت کا الزام لگانے سے پہلے جواب دے۔
کیا پی سی بی نے معروف جوئے کی کمپنیوں جیسے ڈیفا نیوز سے اسپانسرشپ حاصل نہیں کی تھی، اور اگر کی تھی تو اس کی اجازت دینے کی کیا وجہ تھی؟. کیا PCB نے کسی فرد کو اس سلسلے میں جواب دہ ٹھہرایا، اس کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی یا اسے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا؟
. کیا PCB نے کبھی کوئی عوامی معذرت جاری کی کہ اس کے اقدامات پاکستان کے آئین یا مذہبی اقدار سے ٹکراتے تھے، یا کرکٹ کے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے؟کیا چھ میں سے چار PSL ٹیموں نے کھلے عام جوئے کی کمپنیوں اور کیسینو سے متعلقہ برانڈنگ نہیں کی تھی؟ کیا PCB نے ان کے خلاف کوئی کارروائی کی، یا معاملہ بغیر کسی اقدام کے چھوڑ دیا گیا؟ کیا یہ عدم کارروائی دانستہ تھی یا غفلت کا نتیجہ

