معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے کہ آخر کار بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ شاہ رخ خان، سلمان خان یا عامر خان؟
ایک انٹرویو میں انوراگ کشیپ نے کہا کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ مقبول ہیں، پھر سلمان اور اس کے بعد عامر جبکہ عامر خان سب سے محنتی اور سمجھ دار ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ انوراگ کشیپ نے اب تک تینوں خانز میں سے کسی کے ساتھ بطور ہدایت کار کوئی فلم نہیں بنائی.

انہوں نے تینوں خانز کے منفرد انداز اور خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ایک نے اپنی محنت اور شناخت سے بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
میرے کپڑے چھوٹے،اس کی وجہ میں نہیں پاکستانی عوام ہیں،سامعہ حجاب – urdureport.com
صبا قمر کس کے گھر میں رہتی تھیں،صحافی کو 10 کروڑ کا نوٹس – urdureport.com
انوراگ کشیپ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر توجہ حاصل کر لی، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے اتفاق کیا کہ شاہ رخ خان آج بھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول بھارتی اسٹار ہیں۔

