• Home  
  • بدنام زمانہ ایپسٹین فائلز میں عمران خان کا ذکر،پی ٹی آئی کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں
- ٹاپ سٹوری

بدنام زمانہ ایپسٹین فائلز میں عمران خان کا ذکر،پی ٹی آئی کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں

امریکی قانون سازوں نے بدنام زمانہ فنانسر اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے اثاثوں سے حاصل کردہ 20,000 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی ہیں۔ جن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیرمین عمران خان اک ذکر آیا ہے جو کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے […]

امریکی قانون سازوں نے بدنام زمانہ فنانسر اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے اثاثوں سے حاصل کردہ 20,000 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات جاری کی ہیں۔ جن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیرمین عمران خان اک ذکر آیا ہے جو کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہیں۔

جیفری ایپسٹین اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔

ان دستاویزات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سابق پاکستانی وزیر اعظم اور کرکٹر عمران خان ،سابق شہزادہ اور بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹبیٹن ونڈسر سمیت کئی اہم شخصیات کا ذکر آیا ہے۔

جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں میں تقریباً 2004 میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے، یعنی ایپسٹین کی پہلی گرفتاری سے کئی سال پہلے۔ ٹرمپ نے ایپسٹین کے حوالے سے کسی بھی بدعملی میں شمولیت سے مستقل طور پر انکار کیا ہے۔

انہی ای میلز میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیر مین عمران خان کا بھی ذکر ملتا ہے جنہیں خرناک ترین قرار دیا گیا اور پی ٹی کے رہنما اس کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں۔یہ ذکر ایک ای میل پر ہونے والی بات چیت کے دوران آیا ہے۔ جس پر 31 جولائی سنہ 2018 کی تاریخ درج ہے۔ اور ایک ای میل کا پتہ jeeitunes@gmail.com ہے لیکن اس کے بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ہے۔

جس پیغام ہے عمران خان کا ذکر آتا ہے کہ (پوتن نے) ’حکومتوں کا تختہ الٹنے کے لیے قتل کی بات نہیں کی ہے۔ بغاوت کی فنڈنگ (نہیں کی)۔۔۔ پاکستان میں عمران خان، اردوغان سے کہیں زیادہ امن کے لیے خطرہ ہیں۔ خامنہ ای یا پوتن (سے بھی کہیں زیادہ)۔‘

پھر پوچھا جاتا ہے ’وہی جو پاکستان میں پوپولسٹ ہے؟‘جس کا ایپسٹین جواب دیتے ہیں کہ ’یقینا یہ بری خبر ہے۔‘ وہ بظاہر عمران خان کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

‘کرکٹ کا کھلاڑی؟ (ہونے کے باوجود)۔۔۔ وہ اسلام پسند سے بدتر کیسے ہو سکتا ہے؟’

پھر یہ ذکر ہوتا ہے: ’ڈونلڈ کو آئن سٹائن کی طرح دکھاتا ہے۔ سچائی سے عاجز۔ دیندار اسلام پسند، بہت سے ایٹمی ہتھیار (اردوغان یا خمینی نہیں) (کا حامل)۔ اس کی شادی میرے دو دوستوں سے ہوئی، ایک جمی گولڈ سمتھ کی بیٹی تھی۔ انتہائی امیر آدمی کو قبضا لیا، اسے مذہب تبدیل کرنے پر مجبور کیا۔ بے وقوف۔‘

پھر کہا جاتا ہے کہ ‘یہ شخصیت پرستی کے بارے میں آپ کی پیش گوئی کو ثابت کرتا ہے۔ وہ کرکٹ کپتان ہے، شطرنج کا کھلاڑی نہیں، لیکن وہ بھیڑ (عوام) کو جگانے میں اچھا ہے۔’

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی ایک سابق اہلیہ جمائمہ خان کا ذکر تو کیا گیا ہے لیکن دوسری شادی کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

ادھر عمران خان کی دوسری سابق اہلیہ ریحام خان نے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پلیٹفارم ایکس پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور وضاحت پیش کی ہے۔

انھوں نے ٹویٹ میں لکھا: ’میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے جیفری ایپسٹین کے بارے میں کوئی علم یا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں کبھی بھی پی ٹی آئی چیئرمین کے سوشل سرکل کا حصہ نہیں رہی نہ پاکستان میں اور نہ انگلینڈ میں۔‘

ان دستاویزات میں جو چند اور نام درج ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں لیکن ان کا ذکر کسی بھی فرد کی غلط کاری کی نشاندہی نہیں کرتا۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں