کینیڈا پولیس نے بدنام زمانہ بشنوئی گینگ کے با رئے میں رپورٹ جاری کر دی جو کہ کینیڈا می پر تشدد جرائم میں ملوث ہے۔
بھتہ خوری اور قتل و غارت گری میں ملوث بدنام زمانہ بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کے کہنے پر کارروائیاں کرتا ہے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی بشنوئی گینگ کی کینیڈا میں بڑھتی ہوئی موجودگی سے متعلق رپورٹ کے مطابق کینیڈا سمیت کئی ممالک میں فعال بشنوئی گروپ پُرتشدد جرائم پیشہ تنظیم ہے۔
یہ بھی پڑھئیے
لارنس بشنوئی،32سالہ نوجوان جو جیل سے گینگ چلاتا ہے،کینیڈا نے بڑا فیصلہ کر دیا۔ – urdureport.com
کپل شرما کے کیفے پر بشنوئی گینگ کا حملہ،جیل میں قید 32سالہ گینگسٹر کی کاروائی – urdureport.com
کینیڈین پولیس کے مطابق یہ گینگ بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور کرائے پر قتل جیسے جرائم میں ملوث ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے اور اس کی ایما پر بھی کارروائیاں کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبے بھی گذشتہ سال جنوری میں کینیڈین حکومت سے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔


