برطانوی بادشاہ چارلس کے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو پر بلوغت سے قبل ہی تعلقات کے الزامات لگانے والی امریکی نژاد آسٹریلوی خاتون ورجینیا رابرٹس نے اپنی کتاب میں انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں شہزادہ سے اینڈریو لندن میں گیسلین میکسویل کے گھر ملاقات کے لیے تیار کیا گیا، انہیں نئے کپڑے دیے گئے ،شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ اس جنسی تعلق کو اپنا ’پیدائشی حق‘ سمجھا اور مذکورہ ملاقات کے بعد انہیں 15,000 ڈالر بھی دیے گئے۔

خاتون نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جیفری اپسٹن نے انہیں 1999 سے 2001 تک تین مختلف مواقع پر برطانوی شہزادے کے جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، انہوں نے اس عمل کو ‘زبردستی‘ بھی قرار دیا تھا۔
شہزادہ اینڈریو نے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا بعد ازاں مسئلہ سنگین ہوجانے پر انہوں نے شاہی ذمہ داریوں اور ‘ڈیوک آف یارک کے اعزاز ‘سے بھی دستبرداری اختیار کرلی تھی۔
خیال رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے 25 اپریل 2025 کو مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی، 2022 میں ان کے وکلا نے شہزادہ اینڈریو سے ایک معاہدہ حاصل کیا تھا، جس کے تحت وہ شہزادے پر قانونی مقدمہ کرنے سے دستبردار ہوئی تھیں. امریکی کاروباری شخص جیفری ایپسٹن نے بھی خواتین کو جنسی استحصال کے مقدمے قید کے دوران جیل کے اندر خودکشی کرلی تھی
برطانوی اخبار دی گارجین لکھتا ہے کہ
کے ورجینیا رابرٹس نے بعد از مرگ شائع ہونے والی اپنی یادداشت میں بتایا ہے کہ کس طرح وہ 16 سال کی عمر میں ایک پرتعیش ریزورٹ میں مساج سینٹر میں بھرتی ہوئیں اور پھر وہاں سے اسے ورغلا کر کس طرح استعمال کیا گیا
انہوں نے لکھا ہے کہ مساج سینٹر میں ملازمت کے کچھ عرصے بعد ہی شاطر بااثر خاتون گیسلین میکسویل نے انہیں اپنے جال میں پھنسا کر استعمال کیا
ورجینیا رابرٹس کے مطابق ایک دن گیسلین میکسویل دولت مند، بااثر شخص، جیفری ایپسٹن سے ملاقات کے لیے لی گئیں جو ریزورٹ کا رکن تھا۔
انہوں نے لکھا کہ ایک موقع پر انہیں شہزادہ اینڈریو سے لندن میں گیسلین میکسویل کے گھر ملاقات کے لیے تیار کیا گیا، انہیں نئے کپڑے دیے گئے ،شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ اس عمل کو اپنا ’پیدائشی حق‘ سمجھا اور مذکورہ ملاقات کے بعد انہیں 15,000 ڈالر بھی دیے گئے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ جیفری ایپسٹن کے حلقے کے لوگ جن میں سائنسدان، فنڈ ریزنگ کرنے والے مشہور افراد اور صنعت کار سب کچھ جانتے تھے لیکن وہ خاموش رہے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹرمپ کے خلاف امریکہ میں ‘نو کنگز’ مظاہرے لاکھوں افراد شریک – urdureport.com

