بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو بنگالی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر نے پر تنقید کا سامنا ہے اور ان کو غدار قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض رحمان آئی پی ایل کی حالیہ بولی میں نو کروڑ 20 لاکھ انڈین روپوں میں فروخت ہوئے۔ اُنھیں شاہ رُخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

شیو سینا کے ترجمان آنند دوبے کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں انڈین سرزمین پر کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں پر پابندی ہونی چاہے۔ وہ ہمارے ہندو بھائیوں اور بہنوں کے خلاف نفرت پھیلاتے ہیں۔‘
یہ بھی پڑھئیے
پی ایس ایل کب سے شروع ہو گا تاریخ کا اعلان ہو گیا – urdureport.com
دل والے دلہنیا لے جائیں گے،لندن کے لیسٹر اسکوائر میںراج اور سمرن کا کانسی کے مجسمہ – urdureport.com
شیو سینا بالی وڈ سٹار شاہ رُخ خان کی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے بنگلہ دیشی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر اعتراض ہے۔
شیو سینا کے علاوہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے پر شاہ رُخ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انڈین خبر رساں ادارے کے مطابق شیو شینا کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان اعتراضات اور شور کے باوجود بھی شاہ رُخ خان اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتے تو یہ سمجھا جائے گا کہ اُنھیں اپنی قوم کے جذبات کی کوئی پرواہ نہیں۔

