• Home  
  • بھارتی اداکارہ کنگنا پیا گھر سدھارنے والی ہیں
- انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ کنگنا پیا گھر سدھارنے والی ہیں

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت آنے والے چند ہی مہینوں میں شادی کرنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا آؤٹ لیٹ ’انسائیڈر‘ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ فلم ’تَنو ویڈ مَنو‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت کچھ ماہ میں پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔ انسائیڈر کے مطابق اداکارہ کی شادی […]

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت آنے والے چند ہی مہینوں میں شادی کرنے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا آؤٹ لیٹ ’انسائیڈر‘ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ فلم ’تَنو ویڈ مَنو‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت کچھ ماہ میں پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔

انسائیڈر کے مطابق اداکارہ کی شادی سے متعلق انتظامات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کنگنا نے تاحال اس خبر کو میڈیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فامر ریڈٹ (Reddit) کا حوالہ بھی دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ اٹ پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں کنگنا رناوت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے لیکن بعد ازاں صارف کی جانب سے اپنی پوسٹ کو حذف کر دیا گیا تھا۔ریڈاٹ صارف نے پوسٹ میں کنگنا رناوت کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں اور اُنہوں نے اپنی شادی کے جوڑے کے لیے ڈیزائنرر سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اردو رپورٹ جملہ حقوق محفوظ ہیں